بچی یا بچے کے رشتہ کے لئے سورۃ فاتحہ

Umair Butt
0

اگر کسی لڑکے یا لڑکی کی شادی نہیں ہو رہی یا پھر ہو کے ٹوٹ جاتی ہے یا تو بالکل ہی رشتہ نہیں آرہا اور اگر رشتہ آنے کے باوجود بات طے نہیں ہو پا رہی رشتہ والے ناپسند کر کے چلے جاتے ہیں تو ایسی صورت میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت اس مشکل اور پریشانی سے نجات دلا دیتی ہے۔

جو کوئی چاہتا ہے کہ اس کا رشتہ اچھی اور نیک جگہ پر ہو جائے اور اس کو کامیابی نصیب ہو جائے اس کا گھر آباد ہو جائے تو وہ نماز فجر اور نماز عشاء کے بعد کسی سے کلام کیے بغیر چالیس دن تک روزانہ بلا ناغہ ایک سو مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھے اور پھر اللہ رب العزت سے دعا مانگے۔

انشاء اللہ چالیس دن کے اندر اندر ہی اس مقصد میں کامیابی حاصل ہو گی اور کوئی نیک اور اچھا رشتہ آ جائے گا۔

اگر بالفرض چالیس دن تک بھی مقصد پورا نہیں ہوتا تو مایوس نہ ہوں بلکہ اس عمل کو مزید چالیس دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ ضرور مقصد میں کامیابی ہو گی اور جلد ہی کس بہتر جگہہ رشتہ ہو جائے گا اور بہتریں طریقے سے شادی کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ طے پا جائے گا۔

Tags

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)
To Top